بھارت کو پتہ چل گیا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، رائے تیمور بھٹی

February 12, 2020

پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ منعقد ہونے کے حوالےسے وزیرِکھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کبڈی ورلڈکپ کی سیکورٹی کیلئے بہترین انتظامات کیے ہیں۔

پنجاب اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پتہ چل گیا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے۔ بھارتی میڈیا اپنی کبڈی ٹیم کے حوالے سے پروپیگنڈا کر رہا ہے جسے نظرانداز کرنا چاہیے۔

واضح رہے ایونٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے آزربائیجان، جرمنی نے انگلینڈ اور بھارت نے سیرالیون کو شکست دی جبکہ آج تین میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔