برطانیہ میں بس سروسز اور سائیکلنگ روٹس کیلئے 5 بلین پونڈز فنڈنگ کا اعلان

February 12, 2020

لندن (پی اے) حکومت بس اور سائیکلنگ روٹس کو بہتر بنانے کے لیے اگلے پانچ برسوں میں5بلین پونڈ خرچ کرے گی۔ اس سرمایہ کاری کا مقصد عوام کو سادہ اور آسان ایفورڈ ایبل سروسز فراہم کرنا ہے۔ چانسلر ساجد جاوید نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری سرمایہ کاری ہے جوکہ عوام دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ اپوزیشن لیبر پارٹی نے وزیراعظم پر الزام لگایا ہے کہ وہ645بلین پونڈ سالانہ کی بس بجٹس میں کٹوتیوں کو ریورنس نہیں کررہے، جس کی وجہ سے ہزاروں روٹس بند ہوگئے ہیں۔ حکومت کا یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بورس جانسن ایچ ایس2پروجیکٹ کو شروع کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ بورس جانسن بس اور سائیکلنگ سروسز میں سرمایہ کاری کا اعلان کی تفصیلات کامنز میں ایک بیان میں کریں گے۔ وہ یہ بھی کہیں گے کہ5بلین پونڈ کی نئی فنڈنگ بسوں کے ترجیحی روٹس اور انگلینڈ اینڈ ویلز میں4000زیرو ایمیشن بسوں پر خرچ کی جائے گی۔ اس بہتری کے پروجیکٹ میں زیادہ تعداد ہیں۔ ایوننگ اور ویک اینڈ سروسز چلانا بھی شامل ہے، تاکہ پیک لاورز میں لوگ آسانی کے ساتھ سفر کرسکیں۔ ایسی ترجیحی اسکیمز میں سرمایہ کاری کی جائے گی، جس کے ذریعے کنجسچن والے ایریاز میں بسیں تیزی کے ساتھ گزر سکیں گی۔ ستمبر میں منسٹرز نے انگلینڈ میں نیٹ ورک کی بہتری کے لیے200ملین پونڈ کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا تھا، انہیں یقین تھا کہ اس کیش کی وجہ سے آپریٹر کو حال ہی میں واپس لی جانے والی سروسز کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ دیہی ایریاز کے مسافروں کو زیادہ چوائسز ملیں گے اور کونٹیکٹ لیس پے منٹس میں اضافہ ہوگا۔ سال رواں کے آخر میں شائع کی جانے والی نئی نیشنل بس اسٹرٹیجی میں مزید تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔ ساجد جاوید نے بی بی سی بریک فاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں نے عوام کو نظر انداز کیا، خصوصاً ناردرن انگلینڈ میں ضروری لوکل اینڈ ریجنل ٹرانسپورٹ سروسز میں سرمایہ کاری نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بڑے شہروں میں مسابقت دیکھنا چاہتے ہیں۔ ہم شہروں اور ٹائونز میں زیادہ بہتر رابطے چاہتے ہیں، ہم کس طرح کام، کالج یونیورسٹیز کے لیے سفر کو آسان بناسکتے ہیں۔ اس لیے ہم بس سروسز میں زیادہ سرمایہ کاری کررہے ہیں اور یہ ہمارے گرین ریوولوشن کا حصہ ہے۔ برٹش چیمبرز آف کامرس کے ڈائریکٹر جنرل ایڈم مارشل نے کہا کہ ہم اس فنڈنگ کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ بزنس کمیونٹیز چاہتی ہیں کہ وہ سینٹرل گورنمنٹ لوکل گورنمنٹ اور بس آپریٹرز کے ساتھ مل کر کام کریں اور یقینی بنائیں کہ اس نئی فنڈنگ سے عملی طور پر حقیقی فرق دکھائی دے، توقع ہے کہ سائیکلنگ کے بارے میں وزیراعظم جانسن250میل کے نئے سائیکل پاتھس کا اعلان کریں گے اور ٹائونز میں سائیکلنگ کو زیادہ محفوظ بنائیں گے۔ اس کا مقصد لندن کے باہرلوئر لو ٹریفک نیبر ہڈ قائم کرنا ہے جوکہ حکومت کے2025ء تک سائیکلنگ کے لیے حکومت کے پلانز کا حصہ ہے۔ شیڈو ٹرانسپورٹ سیکریٹری اینڈی میکڈونلڈ نے کہا کہ برسوں کی کم سرمایہ کاری اور کٹوتیوں کی وجہ سے حکومت کی فنڈنگ کا یہ اعلان کوئی واضح فرق پیدا نہیں کرسکے گا۔ اس فنڈنگ سے ٹانسپورٹٹ یوزرز ہماری معیشت اور ماحول پر کوئی واضح اثر نہیں پڑے گا۔