مسابقتی کمیشن کا فلور ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ اٹھا لیا

February 12, 2020

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے مرکزی دفتر پر مسابقتی کمیشن کے اہلکاروں نے گزشتہ روزچھاپہ مارا اور دفتر سے ریکارڈ اٹھا لیا۔

پاکستان فلور ملز ایسوی ایشن کے مرکزی چئیرمین عاصم اے رضا نے بتایا ہے کہ کمیشن کےدس بارہ اہلکار آ ئے تھے اور کچھ ریکارڈ لےگئےہیں۔

جبکہ کمیشن کے ذرائع کاکہنا ہے کہ کمیشن کی دفعہ چار کے تحت کارروائی کی گئی ہے ۔