’کرکٹ کے اتار چڑھاؤ میں عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے‘، مشتاق احمد

February 12, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ کے اتار چڑھاؤ میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشتاق احمد نے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی اور کپتانی میرے لیےاعزاز ہیں ۔

مشتاق احمد نے کہا کہ کرکٹ میں بہتری کے لیے انفرا اسٹرکچر کو بدلنا پڑے گا،گیم میں پیسہ آ گیا اس لیے کھیل کا نام بدنام ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم پر فخر ہے وہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ نہیں دس سے بارہ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت کرکٹ میچز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہیں یہ حکومتی معاملات ہیں۔