سیاچن پر بھارتی فوجیوں کو خوراک ، وردی کی کمی کا سامنا

February 12, 2020

بھارتی فوج میں ناقص انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا، بھارتی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ نے سیاچن بارڈر پر تعینات بھارتی فوج کی حالت زار آشکار کردی، سیاچن پر تعینات بھارتی فوجیوں کو خوراک اور وردی کی کمی کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج برفانی علاقے کے خاص قسم کے گاگلز سے محروم ہیں، بھارتی فوجیوں کے پاس مخصوص جوتے بھی نہیں ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت سیاچن، لداخ اور ڈوکلام میں موجود بھارتی فوجیوں کو خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ بھارتی ایوان بالا میں پیش کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں سی اے جی آڈٹ کا مرکزی سرکاری ادارہ ہے۔