لاہور: 15سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد، سر کے بال مونڈھ دیے

February 12, 2020

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 15سال کی گھریلو ملازمہ پر تشدد کرکے سر کے بال مونڈھ دیے گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی عذرا کے جسم پر جگہ جگہ تشدد کے نشانات ہیں۔

متاثرہ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ 7 ماہ تک ہم سے ملنے نہیں دیا گیا اور معاوضہ بھی نہیں ملا۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان لڑکی کو مانگا منڈی کے ویران علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بچی کی والدہ سکینہ بی بی کو تھانہ ڈیفنس میں درخواست دینےکا کہہ دیا ہے۔