اگلے تین ماہ میں غیر متوقع سیاسی تبدیلیاں آئیں گی،شاہ اویس نورانی

February 13, 2020

لاہور(وقائع نگار خصوصی )جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکر ٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سیاست میں مسخراپن کی بانی ہے۔ حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکی ہے۔ اگلے تین ماہ میں غیر متوقع سیاسی تبدیلیاں آئیں گی۔ نئی سیاسی صف بندی کا آغاز ہو چکا ہے۔ مارچ تبدیلی کا مہینہ ثابت ہو گا۔ حکومتی اتحاد میں توڑ پھوڑ گیم چینجر ثابت ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔