گوجرانوالہ: مکان کی چھت گرگئی، 3 کمسن جاں بحق

February 13, 2020

گوجرانوالہ: مکان کی چھت گرگئی، 3 کمسن جاں بحق

گوجرانوالہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی، ملبے تلے دب کر 3 بہن بھائی جاں بحق جبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے۔

نواحی علاقے علی پور چٹھہ کے محلے چراغ آباد میں چھت کے ملبے سے 3 کمسن بہن بھائیوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ جبکہ شدید زخمی ہونے والے میاں بیوی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی۔ جاں بحق افراد میں 8 سالہ کرن، 5 سالہ علی اور 2سالہ ساحل شامل ہیں۔ چھت گرنے کے واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔