صحافیوں کو دھمکی،مسئلہ قائمہ کمیٹی اطلاعات میں اٹھایا جائے گا، امین الحق حکومت تحفظ فراہم کرے سیکرٹری جنرل ایپنک

February 14, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی اور قومی اسمبلی کےرکن سید امین الحق نے جنگ اور جیو کے سنیئر رپورٹر عبد الماجد بھٹی اور مقامی چینل کے رپورٹر شعیب جٹ کو نامعلوم افراد کی جانب سے ملنے والی دھمکی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہایم کیو ایم آ زادی صحافت کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو قومی اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات میں اٹھایا جائے گا، ھکومت سندھ دونوں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے دریں اثناء آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (ایپنک) کے سیکرٹری جنرل شکیل یامین کانگا نے کہا ہے کہ حکومت سینئر اسپورٹس جرنلسٹس عبدالماجد بھٹی اور شعیب جٹ کو مکمل تحفظ فراہم کرے اور متعلقہ اداروں سے ان کو دھمکیاں دینے والوں کا پتہ لگا کر ان خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے- دھمکی آمیز ٹیلی فون کالز آزادی صحافت پر حملہ اور بزدلانہ اقدام ہے۔ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں آزادی صحافت پر حملہ ہیں جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، پاکستان اسپورٹس رائرز فیڈریشن نے بھی دھمکی کی سخت مذمت کی ہےء جرنلسٹس آف اسپورٹس ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا-