بھارت نے حافظ سعید کو سزا کیخلاف شکوک و شبہات پھیلانے شروع کر دیئے

February 14, 2020

کراچی (جنگ نیوز) بھارت نے پاکستان میں جماعت الدعوۃ کے رہنماء حافظ محمد سعید کو دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام میں مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا کو شکوک و شبہات پیدا کرنے کے لئے اپنی پروپیگنڈا مہم میں استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جمعرات کو بھارتی حکومت نے کہا کہ سزا کے فیصلے کا وقت بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ جب ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے بارے میں دہشت گردی کی مالی معاونت کے الزام پر فیصلہ آنے والا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) 16 فروری کو پیرس میں ہونے والے اپنے اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے یا باہر رکھنے کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔