کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےکل بولٹن میں ریلی نکالی جائے گی

February 14, 2020

بولٹن (ابرار حسین) یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ہفتہ15فروری کو ڈیڑھ بجے انٹر نیشنل تھینکر فورم، اسٹاپ دی وار، یونائیٹڈ سنی فورم اور انفارمیشن سینٹر بولٹن کے زیراہتمام ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی ۔ریلی ٹیکسیوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس کو ’’ڈرائیو فار کشمیر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، یہ ریلی گریٹ لیور کی لیور اسٹریٹ سے شروع ہوگی جو بولٹن کی مختلف شاہراہوں پر سلو ڈرائیو کرتے ہوئے بولٹن ٹائون ہال کے وکٹوریہ اسکوائر پر پہنچے گی، جہاں بھارتی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ریلی میں اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ مقامی کونسلرز اور مختلف تنظیموں کے اراکین شرکت کریں گے۔