انیل کپور کا تصویر فوٹو شاپ کرنے والی مداح کو جواب

February 15, 2020

ممبئی (ایجنسیاں) بھارتی اداکار انیل کپور نے تصویر فوٹو شاپ کرنے والی اپنی مداح کو جواب دے دیا۔ انیل کپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ سوچوں میں گم نظر آرہے ہیں۔ انیل کپور نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایک غمزدہ رات سے لے کر ایک پرسکون صبح تک۔ بھارتی اداکار کی جانب سے یہ تصویر ٹوئٹر پر شیئر کرنے کے بعد ان کی ایک مداح نے اپنی تصویر کے ساتھ انیل کپور کی تصویر فوٹو شاپ کرکے جوابی ٹوئٹ میں شیئر کردی۔مداح نے فوٹو شاپ تصویر شیئر کرتے ہوئے انیل کپور سے سوال کیا کہ سر، ہم کس کے بارے میں بات کررہے ہیں؟ مداح کی جانب سے فوٹو شاپ تصویر شیئر کرنے کے بعد انیل کپور نے ان کو جواب دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کیا کہ جہاں تک میرا اندازہ ہے تو ہم ناشتے کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ انیل کپور کی فلم ملنگ گزشتہ دِنوں ہی ریلیز ہوئی ہے جو ابھی تک بھارتی سینما گھروں پر چھائی ہوئی ہے، اِس فلم میں انیل کپور نے ایک پولیس اہلکار کا کردار ادا کیا ہے۔