کورونا وائرس سے اولمپکس کو خطرہ نہیں، عالمی ادارہ صحت

February 15, 2020

ٹوکیو ( جنگ نیوز ) عالمی ادارہ صحت نے انٹرنیشنل اولمپکس حکام کو مطلع کیا ہے کہ کورونا وائرس سے ٹوکیو اولمپکس کو کوئی خطرہ نہیں، گیمز شیڈول کے مطابق ہی کرائے جاسکتے ہیں۔ آئی اوسی رابطہ کمیشن کا کہنا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس کی منسوخی یا کہیں اور منتقلی کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ چین نے وائرس کے پھیلائو کے بعد بہت متاثرکن طریقے سے اپنے ایتھلیٹس کی دیکھ بھال اور نگرانی کی ہے۔