حکومت کااوورسیز پاکستانیوں کو یوٹیلٹی اسٹورز سے خریدار ی پر رعایت دینے کا فیصلہ

February 15, 2020

لاہور(اکنامک رپورٹر)وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں ،امیگرینٹس کے خاندانوں کو یوٹیلٹی سٹورز سے اشیائے خوردنی کی خریدار ی پر رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پاکستان رقوم بھجوانے کے بدلے میں مراعات دینے کا جو پلان مرتب کیا گیا ہے اس کے مطابق امیگرینٹس کو ہوائی ٹکٹ پر رعایت اور مقررہ حد سے زیادہ سامان کے ساتھ ساتھ 2 موبائل بھی مفت لانے کی اجازت ہو گی۔