طیب اردوان نے عارف علوی کیساتھ نما زجمعہ ایوان صدر کی مسجد میں ادا کی

February 15, 2020

اسلام آباد (طا ہر خلیل) تر ک صدر طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ نما زجمعہ ایوان صدر کی جامع مسجد میں ادا کی۔طیب اردوان خوش الحان قاری بھی ہیں اور وہ اپنے ملک میں اما مت بھی کر تے ر ہے ہیں۔ ایوان صدر کے خطیب اعلیٰ ڈاکٹر اکرام الحق کے خطبہ جمعہ کے بعد صدر عارف علوی نے تر ک صدر کو پیش کش کی کہ وہ جمعہ کی اما مت کر یں لیکن ترک صدر نے ڈاکٹر اکرام الحق کو ہی اما مت کیلئے کہا ،نما ز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دونوں سربراہوں نے امت مسلمہ کی تر قی وخوشحالی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے دعا کی۔