غیر قانونی ذبیحہ، 257 کلو گوشت ضبط

February 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بلدیہ عظمیٰ کراچی محکمہ ویٹرنری سروسز کی چھاپہ مار ٹیم نے عزیز آباد، عائشہ منزل، حسین آباد، کریم آباد اور گارڈن کی گوشت مارکیٹوں میں چھاپہ مار کر غیر قانونی ذبح شدہ 257 کلو گوشت قبضے میں لے کر زولوجیکل گارڈن میں جمع کرا دیا۔ محکمہ ویٹرنری سروسز نے جانوروں کو غیر قانونی ذبحہ کرنے والے اور گوشت فروخت کرنے والے تمام دکانداروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کے ایم سی کا جاری کردہ لائسنس دکانوں پر واضح طور پر آویزاں کریں۔