کسانوں کے لیے ٹرمپ کے 28 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات

February 15, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور نئی مشکل کا سامنا ہے۔ احتساب آفس نے کسانوں کے لیے ٹرمپ کے 28 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات کا اعلان کردیا۔ اُن پر فنڈز کے غلط انتظام اور تقسیم میں جانب داری کا الزام ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یو ایس گورنمنٹ اکاونٹیبلٹی آفس کسانوں کے لیے صدر ٹرمپ کے بیل آؤٹ پیکیج کی تحقیقات شروع کر رہا ہے۔

یہ پیکیج ان کسانوں کے لیے ہے جنہیں امریکا اور چین کی تجارتی جنگ کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔

تحقیقات سینیٹر ڈیبی اسٹیب نو کی درخواست پر شروع کی گئیں جنہوں نے فنڈز کے غلط انتظام اور تقسیم میں جانب داری کا الزام لگایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زیادہ فنڈز جنوبی ریاستوں میں تقسیم کیے جارہے ہیں جنہوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیے تھے۔

سینیٹر ڈیبی اسٹیب نو کے مطابق چھوٹے فارمز کے بجائے بڑی اور غیرملکی زرعی کمپنیوں کو فوقیت دی جارہی ہے۔