بھارت کا واہگہ بارڈر پر کورونا وائرس چیک کرنے کا انوکھا طریقہ، امیگریشن حکام کو تھرما میٹرز پکڑا دیئے

February 16, 2020

لاہور(خالد محمود خالد)بھارت میں کورونا وائرس کی جانچ کے لئے ایک طرف اہم ہوائی اڈوں پر قیمتی اور مہنگے اسکینرز نصب کئے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان سے جانے والے مسافروں میں کورونا وائرس چیک کرنے کے لئے انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔امیگریشن حکام کو تھرما میٹرز فراہم کئے گئے ہیں جو پاکستان سے جانے والے تمام مسافروں کو لگاکر ان کا ٹمپریچر چیک کیا جائے گا۔ جس مسافر کو بخار ہو گا اس کو یا تو واپس بھیج دیا جائے گا یا پھر اسے علاج کے لئے اسپتال بھیج دیا جائے گا۔ اس طریقہ پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔