سید علی گیلانی کی وصیت نے بھارتی انتظامیہ کو چکرا دیا

February 16, 2020

بزرگ کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی بیماری اور وصیت کی خبروں نے مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔

بزرگ کشمیری حریت علی گیلانی کی بیماری کی اطلاعات اور وصیت کی خبروں نے بھارتی انتظامیہ کو چکرا دیا ہے۔

وصیت میں سید علی گیلانی نے مزارِ شہداء قبرستان میں اپنی تدفین کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب حریت کانفرنس نے مظاہرین کے لیے احتجاجی پروگرام تشکیل دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: سید علی گیلانی کا وزیراعظم عمران خان کو خط

یہ بھی پڑھیئے: سید علی گیلانی نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا

حریت کانفرنس کی جانب سے مظاہروں کے اعلان کے بعد بھارتی قابض انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔