کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اور بزرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ پاک سرزمین ہمارا راستہ اور نعرہ ہے، عالمی سطح پر ہمیں اپنے مشن کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
بزرگ کشمیری رہنما سید علی شاہ گیلانی کا مقبوضہ کشمیر سے ایک تازہ ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاک سرزمین ہمارا راستہ اور نعرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مسلمانوں کو اللہ کی بندگی کا حق ادا کرنا چاہیے۔
سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ عالمی سطح پر ہمیں اپنے مشن کو تیز کرنا چاہیے۔