• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید علی گیلانی نے کشمیریوں کو ان کی سرزمین سے محروم کرنے کے بھارتی منصوبے کو   بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت وادی میں مزید زمین قبضے میں لے کر اس پر کالونیاں تعمیر کر کےغیر کشمیریوں اور بھارتی فوجیوں کو بسائے گا اور کشمیریوں کو ان کے قدرتی وسائل سے محروم کرے گا۔

سید علی گیلانی کا جاری بیان میں کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر میں غاضب اور جابر کی حیثیت رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادیں اس کا واضح ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض بھارت کشمیر میں نام نہاد تعمیر و ترقی کے نام پر مزید زمین بھارتی اداروں کو دے گا اور غیر کشمیریوں کو وہاں لا کر بسائے گا۔

سید علی گیلانی نے کشمیریوں سے اپیل کی کہ وہ کشمیری بھارتی مذموم منصوبے کے خلاف بھر پور مزاحمت کریں ، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آج کی مزاحمت کل ان کے لیے آزادی کی صبح بن کر طلوع ہوگی۔

تازہ ترین