نوشہرو فیروز میں ٹی وی چینل کے رپورٹر کو قتل کردیا گیا

February 16, 2020

نوشہرو فیروز میں ٹی وی چینل کے رپورٹر کو قتل کردیا گیا

نوشہرو فیروز میں ٹی وی چینل ’’کے ٹی این‘‘کے رپورٹر عزیز میمن کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

محراب پور سے تعلق رکھنے والے عزیز میمن کی لاش مقامی نہر سے برآمد ہوئی۔ انہیں نامعلوم افراد نے ان ہی کے کیمرے کی تار سے پھندا لگا کر قتل کیا۔

وہ پیشہ ورانہ فرائض کے لیے ساتھی کیمرا مین اویس قریشی کے ساتھ اسائنمنٹ پر گئے تھے۔ پولیس نے ابتدائی تفتیش کےلیے کیمرا مین سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔

مبینہ طور پر عزیز میمن کو دھمکیاں مل رہی تھیں جس کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں بھی کیا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے پر ڈی آئی جی نواب شاہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔