سعودی شہری کا بیٹے کیلئے گورنر ریاض سے ملازمت مانگنے کا انوکھا انداز

February 17, 2020

ریاض ( نیوز ایجنسیاں ) ایک سعودی شہری نے بیٹے کیلئے گورنر ریاض سے ملازمت مانگنے کا انوکھا انداز اختیار کیا، شہری نے شہزادہ فیصل بن بندر کی گاڑی کو رکوایا اور ان سے کہا کہ میرے پاس آپ کیلئے ایک تحفہ ہے۔شہری نے انہیں پہلے ایک فریم میں ایک قصیدہ پیش کیا پھر کہا آپ کے لیے اصل تحفہ ایک “باز” کا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق گورنر ریاض نے شہری سے استفسار کیا کہ وہ تحفہ کہاں ہے؟جس پر شہری نے جواب دیا کہ باز ابھی چھوٹا ہے اسے ذرا بڑا ہونے دیں، مقامی شہری نے فوراً ہی اپنے بیٹے کو جس کا نام سلمان تھا آواز دے کر طلب کیا اور گورنر ریاض سے اس کا تعارف کراتے ہوئے کہا یہ میرا بیٹا ہے اسے ملازمت چاہیے۔