ترک صدر نےانسانیت دوستی کاثبوت دیا،علامہ زبیراحمدظہیر

February 17, 2020

لاہور (وقائع نگار خصوصی )اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امت مسلمہ سے متحدہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تر ک صدر طیب اردوان نے کشمیر یوں کیلئے دوٹوک موقف اختیار کر کے انسانیت دوستی کا عظیم ثبوت دیا ہے ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گر یس کشمیر میں بھارتی افواج کی دہشت گردی کو روکنے اور کر فیو کے خاتمے کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر یں ۔ وہ پارٹی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر سید طالب الر حمن شاہ زیدی،سید پیرولی اللہ شاہ بخاری،مولانا حبیب الر حمن سلفی،مولانا محمد اکبر ظہیر،مولانا عبد الر حمن شاہد،مولانا عبد الستار نیازی ʼرانا محمد آصف اور میاں محمد اصغر بھی موجود تھے ۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مسلمانوں کے ایمان کا تقاضہ ہے کہ وہ بھارت کے بدترین مظالم اور دہشت گردکا شکار ہونیوالے کشمیر یوں کو کل نہیں آج ہی بھارت کے مظالم سے نجات دلائے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تر کی کے صدر نے جس جرات کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو ترک کا بھی مسئلہ قرار دیا اور بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے ترکی کے صدر کے اس موقف کی جتنی تعر یف کی جائے وہ کم ہے وقت آچکا ہے کہ تمام اسلامی ممالک کی قیادت ایسا ہی موقف اختیار کر یں اور بھارت کے کاروباری فائدے کو کشمیر یوں پر تر جیح نہ دیں ۔