کے پی ٹی کیمیائی گیس کے شکار افراد کی مکمل مدد کر رہا ہے

February 17, 2020

کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کیمیائی گیس کے شکار افراد کی مکمل مدد کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھئے : کیماڑی واقعہ، اموات 6 کے بجائے 5 ہیں، پولیس

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق کراچی پورٹ پرجہازوں سے پی او ایل یا کیمیائی مادے سنبھالتے وقت حفاظتی تدابیر برقرار ہیں، زیرعلاج افراد، اموات کیماڑی کے شمالی حصے سے ہیں بندرگاہ یا متصل علاقے سےنہیں۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ بغیر تحقیقات کیمیائی اور پی او ایل جہازوں کوسنبھالنے سے اسے جوڑنا درست نہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کیماڑی واقعہ، اموات 6 کے بجائے 5 ہیں، پولیس

کے پی ٹی کے مطابق چیئرمین کے پی ٹی نےکمانڈر کراچی ریئرایڈمرل زاہد الیاس سےمشاورت کی ہے جبکہ پاکستان نیوی کی جانب سے حیاتیاتی و کیمیائی نقصان کنٹرول ٹیم متاثرہ علاقے میں بھیجی دی گئی ہے۔