• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوی کی کیمیکل ڈیمیج کنٹرول ٹیم نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، علی زیدی

علی زیدی کی میڈیا سے گفتگو


وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج پر ہونے والی ہلاکتوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نیوی کی بائیولوجیکل اینڈ کیمیکل ڈیمیج کنٹرول (این بی سی ڈی) ٹیم نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کیماڑی میں ہونے والے واقعے سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات شروع کردی گئی ہے، رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ماسک کے بغیر ایسٹ وہارف میں جہازوں اور امریکا سے درآمد سویا بین کے کنٹینرز کا معائنہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ایس ایس پی سٹی کراچی مقدس حیدر کے مطابق رات 8 بجے کیماڑی کے مختلف مقامات میں اچانک گیس کی بو پھیل گئی جس سے شہری متاثر ہونا شروع ہوئے۔

دوسری جانب اس واقعے کے بعد کیماڑی میں افواہ پھیل گئی کہ چائنا سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا ہے۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ پر لنگر انداز کسی جہاز سے گیس کا اخراج نہیں ہوا ہے۔

تازہ ترین