PSLکی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار پرفارم کرینگے

February 17, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 2020ء کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار پرفارم کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 20 فروری کو کراچی میںہونے والی پاکستان سپر لیگ فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ اس دوران راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی، آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 5 کے آفیشل ترانے میں شریک چاروں فنکار بھی تقریب میں پرفارم کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں ا ب تین دن ہی باقی رہ گئے ہیں، ٹیموں کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں اور ٹیمز کے درمیان پریکٹس میچ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔