افغانستان میں روبوٹ نے ویٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی

February 17, 2020

افغانستان میں پہلی بار روبوٹ نے ویٹر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پہلی بار ایک ریسٹورنٹ میں 1.5میٹر لمبے قد والا انسان دوست روبوٹ متعارف کروایا گیا جو نہ صرف ریسٹورنٹ میں آنے والے گاہکوں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ انتہائی پھرتی سے بطور ویٹر اپنے فرائض بخوبی انجام دیتا ہے۔

گاہکوں کو کھانا اور مشروبات پیش کرتا روبوٹ ویٹرز ہر ایک کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ روبوٹ ویٹر کو دیکھنے کیلئے خاص طور پر اس ریسٹورنٹ کا رخ کر رہے ہیں۔