کراچی، زہریلی گیس سے مرنے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

February 18, 2020

کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس سے جاںبحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ مزید 20 سے زائد متاثرہ شہری اسپتال پہنچ گئے۔

متعلقہ ادارے 24 گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد بھی گیس کے اخراج کی وجہ معلوم کرنے میں ناکام ہیں جبکہ کیماڑی اور اطراف میں متاثرہ لوگوں کو سانس لینے میں مشکل، دم گھٹنے اور اُلٹیاں لگنے کی شکایات برقرار ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کا اخراج یا تو جاری ہے یا پھر فضا میں اس کے مہلک اثرات پہلے کی طرح موجود ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انہیں اس مشکل سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔