یونان میں تارکین وطن مراکز کے لئے امدادی پیکیج

February 18, 2020

ایتھنز (اے پی پی) یورپی کمشنر برائے کرائسس مینجمنٹ نے یونان میں تارکین وطن کے مراکز کے لیے ایک نئے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ کمشنر یانس لینارچچ نے بتایا کہ اس رقم سے ان مراکز کی حالت زار کو بہتر بنایا جائے گا، جن میں گنجائش سے زیادہ تارکین موجود ہیں۔ ان کے بقول یہ یونانی حکام کے ساتھ یورپی ممالک کا اظہار یکجہتی ہے۔ لیناراچچ نے مزید کہا کہ بنیادی طور پر ان مراکز کو بہتر کرنا ایتھنز حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یونان کے 5 جزائر پر 5500 ہزار افراد کی گنجائش والے کیمپوں میں 36 ہزار سے زائد تارکین وطن کو رکھا گیا ہے۔