تنظیم اساتذہ تحصیل شبقدر نے نئی کابینہ تشکیل دے دی

February 18, 2020

پشاور(نیوز رپورٹر) تنظیم اساتذہ تحصیل شبقدر نے نئی کابینہ تشکیل دے دی اس حوالے سے تنظیم اساتذہ تحصیل شبقدر کا انتخابی اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول سرکل شبقدر میں منعقد ہوا اجلاس کی صدارت تنظیم کے صدر جمیل الرحمن نے کی اجلاس میں تحصیل شبقدر کی کابینہ تشکیل سمیت کئی اہم امور زیر بحث آئے اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی اجلاس میں متفقہ طور پر تحصیل شبقدر کی کابینہ نو تشکیل دی گئی نئے منتخب ہونیوالے کابینہ کے ارکان میں صدر افضل رضا ،جنرل سیکرٹری شہریار ،نائب صدر امداد علی و عمر رحیم ،جائنٹ سیکرٹری سجاد احمد اور پریس سیکرٹری مصطفی شامل ہے۔