بھارت،بیروزگاری ختم کرنے کا نادر نسخہ‘ گائے کا گوبر اور پیشاب بیچو

February 18, 2020

کراچی(نیوزڈیسک) بھارت میں ایک مرکزی وزیر نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری کو ختم کرنے کے لیے ایک نادر نسخہ پیش کیا ہے۔

وزیر نے بیروزگاروں کو گائے کا گوبر اور پیشاب فروخت کرنے کا مشور ہ دیا ہے۔ بھارتی وزیر کے مطابق چار گائے پال کر ان کے گوبر اور پیشاب سے ایک سال میں بیس لاکھ روپے کمائے جاسکتے ہیں۔

بیروزگاری ختم کرنے کا یہ نادر مشورہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور مویشی پروری کے مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے دیا ہے۔