بھارت، متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاجی کیمپ میں مسلمان جوڑے کی شادی

February 18, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاجی کیمپ میں مسلمان جوڑے نے شادی کرلی۔ سمیہ اور شاہین شاہ شمالی چنائی میں متنازع شہریت قانون کیخلاف احتجاج کیلئے پہنچے تھے جہاں دونوں نے شادی کرلی، احتجاجی کیمپ ہی میں دونوں کا نکاح پڑھادیا گیا، اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے جوڑے کو مبارکباد دی۔ امام مسجد نے احتجاجی کیمپ میں دونوں کا تعارف کروایا جس کے بعد وہاں موجود افراد بالخصوص بزرگ شہریوں نے جوڑے کو دعائیں دیں اور مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مسلمان جوڑے پر تحائف کی بارش کردی گئی۔