نکاح میں حمزہ کے سر پر بال ہوتے تو وہ کیسے دکھتے؟ نیمل نے بتادیا

February 18, 2020

شوبز انڈسٹری سے شہرت پانے اور پھر اس سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ شادی کے بعد ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں جس کا اظہار وہ آئے دن اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کرتے رہتے ہیں ۔

نیمل خاور کی جانب سے اپنی چھوٹی بہن کی شادی کی تقریب کے دوران لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی جس کے کیپشن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نکاح کے وقت حمزہ علی عباسی کے سر پر بال نہ ہونے کے باعث وہ زیادہ خوش نہیں تھیں ۔

یاد رہے کہ25 اگست کو ایک ایسے وقت میں حمزہ اور نیمل شادی کے بندھن میں بندھے تھے کہ جب حمزہ حج کی ادائیگی کر کے آئے تھے ، جس کے فوراً بعد ہی شادی کا آغاز ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ان کے سر پر بال نہیں تھے۔

نیمل کی حالیہ شیئر کردہ تصویر میں بھی وہ یہی شکوہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں کہ اگر ان کے نکاح کے وقت حمزہ ایسے دِکھتے جیسا کہ موجودہ تصویر میں دکھائی دے رہے ہیں۔


دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے بھی ’فیملی‘ کا کیپشن دیتے ہوئے اہلیہ نیمل، بہن فضیلہ عباسی اور بھانجے کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو اسلام آباد میں انتہائی سادگی سے ہوا تھا۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا نکاح 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوا تھا

اِس جوڑے کا تعلق اداکاری کے شعبے سے تھا لیکن شادی کے بعد پہلے نیمل خاور عباسی نے اداکاری کو خیر باد کہا تھا اور اُس کے بعد حمزہ علی عباسی نے بھی اداکاری چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔