کیماڑی زہریلی گیس، بیشتر تعلیمی اداروں میں چھٹی

February 18, 2020

کراچی کے علاقے کیماڑی میں پر اسرار زہریلی گیس کے اخراج کے سبب کلفٹن، ڈیفنس، باتھ آئی لینڈ کے بیشتر تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دی گئی ۔

تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کے مطابق اسکول اور کالجز کی انتظامیہ کی جانب سے والدین کومیسج بھجوا دیئے گئے ہیں ۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کل کھلے گا یانہیں ادارہ والدین کو ای میل کر کے آگاہ کرے گا۔

دوسری جانب جناح اسپتا ل کراچی کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز گیس سے متاثر تقریباً 500 کے قریب افراد اسپتال لائے گئے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ کراچی کے علاقے کیماڑی سے خارج ہونے پر اسرار گیس سے گزشتہ روز 500 افراد اسپتال میں لائے گئے جبکہ جیکسن کیماڑی سے جو لوگ لائے گئے تھے ان میں بچے بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کی جیو نیوز کے مارننگ شو ’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو

کیماڑی سے متصل علاقوں کے مکینوں کے مطابق زہریلی گیس کا اخراج یا تو جاری ہے یا پھر فضا میں اس کے مہلک اثرات پہلے کی طرح موجود ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت انہیں اس مشکل سے نکالنے کیلئے فوری اقدامات کرے۔