شعیب اختر سلمان خان سے کب ملے؟

February 18, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سلمان خان کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شعیب اختر نے لکھا کہ میرے لیے کامیابی ایک اچھا انسان بن جانا ہے۔


یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی ٹیگ کیا۔

یاد رہے کہ یہی تصویر اس سے قبل 2016 میں اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرچکے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سلمان خان کے ساتھ یہ تصویر دبئی میں لی گئی اور چار پانچ سال پرانی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سلمان خان کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی فاؤنڈیشن ایک بہترین کام کر رہی ہے۔