ناردرن بائی پاس کے قریب مغوی تاجر کی لاش ملی

February 19, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاون، ناردرن بائی پاس کے قریب سے مبینہ طورپر اغواہونے والے تاجرکی لاش ملی ہے، اطلاع ملنے پرپولیس کے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کرسو ل اسپتال منتقل کی ،پولیس کےمطابق مقتول تاجرعبدلکریم کے سرپرگولی مارکرقتل کیاگیا ہے ،مقتول تاجر 2روزقبل حب ریورروڈ سے لاپتہ ہواتھا ،جس کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ موچکو تھانے میں کرادی گئی تھی،پولیس کے مطابق اس حوالے سےتفتیش جاری ہے ۔