ایرانی قونصل جنرل کا پاک ایران سیاحتی تعاون بڑھانے پر زور

February 19, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے کہا ہے کہ وہ پاکستانیوں کیلئے مذہبی سیاحت کیساتھ طبی سیاحت اورطلباءکے تبادلے کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کے پرکشش سیاحتی مقامات کا تعارف کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی تعاون بڑھانے کیلئے دوطرفہ صلاحیتوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔