لال مسجد کشید گی بر قرار،فریقین میں مصالحت کیلئے کوششیں جاری

February 19, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اور ضلعی انتظا میہ کے مابین کشیدگی برقرار ہے،فریقین میں مصالحت کیلئے کوششیں جاری ہیں، ترجمان شہدا فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ مسجد میں طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائےترجمان نے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ سے بھی رابطہ کیا۔ پولیس نے لال مسجد کا سختی سے محاصرہ کر رکھا ہے منگل کو چوتھے روز بھی نمازیوں کو لال مسجد میں داخل ہونے کی اجازت نہ مل سکی،مولانا عبد العزیز،ان کی اہلیہ ام حسان اور اڑھائی سو طالبات لال مسجد میں موجود ہیں ذرا ئع نے خدشہ ظا ہر کیا ہے کہ لال مسجد کے اکابرین نے لال مسجد میں رہنے کی ضد کی تو انتظا میہ کو ایک بار پھر طاقت استعمال کر نے پر مجبور ہو جا ئے گی۔