میوہسپتال کے69 کنٹریکٹ ملازمین میں مستقلی کے آڈرز تقسیم

February 19, 2020

لاہور( جنرل رپورٹر) میوہسپتال کے 69 کنٹریکٹ ملازمین کوریگولرکر دیا گیا۔ اس حوالے سےگزشتہ روز ایک تقریب کا ا نعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر طاہر خلیل اورچیف ایگزیکٹو پروفیسر اسد اسلم نے17/A کے تحت 19 جبکہ 50 کنٹریکٹ ملازمین میں ریگولرملازمت کے آڈرز تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایم ایس طاہر خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میوہسپتال کی بہتری اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کاوشیں جاری رکھی جائیں گی۔