منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ضمانت پررہا

February 19, 2020

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس محمدنعیم انورنے بھاری مقدارمیں منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے ملک ہاشم ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق ملزم محمدگل ساکن اورکزئی کوتھانہ اے این ایف کوہاٹ نے 21 اکتوبر 2017ء کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 9کلوگرام سے زائدچرس برآمد کی تھی جوملزم نے ہائی ایس گاڑی میں چھپارکھی تھی ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔