جاپان، اسپتال سے ہزاروں فیس ماسک چوری

February 19, 2020

جاپان کے شہر کوبے کے اسپتال سے 6 ہزار فیس ماسک چوری ہوگئے ہیں ۔

عوام کی جانب سے فیس ماسک کی خریداری میں اضافے کے سبب جاپان میں فیس ماسک کی شدید قلت بھی پیدا ہوگئی ہے جبکہ جاپان کے شہر کوبے کے اسپتال سے 6 ہزار فیس ماسک بھی چوری ہوگئے ہیں ۔

جاپان کی خبر رساں ایجنسی سے تعلق رکھنے والے عملے کے دس افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

جاپانی حکومت نے عوام سے بلاوجہ رش والے مقامات پر جانے سے منع کیا ہے اور سخت حفاظتی انتظامات کی تاکید بھی کی ہے۔