رانا ثناء ’مجھے بچاؤ‘ تحریک چلارہے ہیں، فردوس اعوان

February 19, 2020

رانا ثناء ’مجھے بچاؤ‘ تحریک چلارہے ہیں، فردوس اعوان

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ رانا ثنا ء اللہ ’مجھے بچاؤ ‘ تحریک چلارہے ہیں۔

رانا ثنا ء اللہ پر جوابی وار کرتے ہوئے فردوس اعوان نے کہاکہ ن لیگی رہنما لندن میں بیٹھے اپنے لیڈرز کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ شاید ان کی طرف بھی کوئی مہربانی ہوجائے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آٹااور چینی بحران کی رپورٹ پر وزیراعظم عمران خان نےکچھ مزید جوابات مانگے ہیں۔

فردوس اعوان نے واضح الفاظ میں کہاکہ آٹا اور چینی بحران کے ذمے داروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔