عمران مافیا نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، ن لیگ

February 19, 2020

عمران مافیا نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنادیا، ن لیگ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا نے لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنادیا ہے۔

ایک بیان میں ن لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران خان کے دماغ میں ضد، تکبر، حسد اور انتقام کا کچرا بھرا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران مافیا نے پاکستان کے دل اور پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو کچرے کا ڈھیر بنا دیا۔

مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ جو لاہور کا کچرا نہیں اُٹھا سکتے وہ تعلیم اور صحت کا خیال کیسے رکھیں گے؟

انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو کچرا نہیں اٹھاسکے، وہ معیشت کو خاک ٹھیک کریں گے، وہ ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھر کیسے دیں گے؟