اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی ڈبل رول ادا کرنے کیلئے تیار

February 20, 2020

کراچی (سٹاف رپورٹر) پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی و کوچ لیوک رونکی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کے منتظر ہیں۔ ہم کو کھلاڑیوں کااچھا کور گروپ ملا ہے، ہدف ٹورنامنٹ میں زیادہ سے زیادہ آگے جانے ہے۔ لیوک رونکی 2018 اور2019 میں اسلام آباد کی جانب سے کھیل چکے ہیں2018 کے ایڈیشن میں انہوں نے ٹاپ اسکورر رہتے ہوئے ٹیم کو دوسرا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب رونکی کے پاس اب اسسٹنٹ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی ہے ۔ اس بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی کردار پلیئر کا ہی ہے اور بعد میں ساتھی کرکٹرز کی رہنمائی کرنا ہے تاکہ مشترکہ طور پر ایک ایسی حکمت عملی ترتیب دی جاِئے۔ رونکی نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل کے سارے میچز ہونا خوشی کی بات ہے اور وہ راولپنڈی میں ہوم وینیو پر مقامی مداحوں کے سامنے میچز کیلئے بے تاب ہیں۔