اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی خاتون گرفتار، منشیات برآمد

February 20, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ نے کارروائی کر کے خاتون کوگرفتار کرکے اسکے قبضےسے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق اے این ایف پولیس کلفٹن نے حب ریور روڈ نزد کوئٹہ زلزلہ ہوٹل کے قریب کارروائی کر کے ملزمہ گل بی بی زوجہ بسم اللہ کو گرفتارکرکےاس کے قبضے سے چرس برآمدکرلی، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکےاسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔