عمرشریف کی بیٹی کے غیرقانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث ڈاکٹر گرفتارنہ ہوسکا

February 20, 2020

عمرشریف کی بیٹی کے غیرقانونی ٹرانسپلانٹ میں ملوث ڈاکٹر گرفتارنہ ہوسکا

لاہور(جنرل رپورٹر،شوبز رپورٹر )معروف کامیڈین عمر شریف کی بیٹی حرا عمرشریف کے غیر قانونی طریقے سے گردے ٹرانسپلانٹ کرنے کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ڈاکٹر کے گھر پر ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی اور ایف آئی اے حکام نے چھاپہ مارا ہےتاہم ڈاکٹر تاحال گرفتار نہیں ہو سکا، ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جا رہا ہے ۔ڈاکٹر غیر قانونی پیوندکاری کے متعدد کیسز میں مطلوب ہیں۔دریں اثناء حرا عمر کی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔ فنون لطیفہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ان کی تدفین عمرشریف کے امریکہ سے گزشتہ شب پاکستان پہنچنے کے بعد کی گئی۔ اس موقع پر ان کے اہل خانہ کے علاوہ فلمسٹار غلام محی الدین، وارث بیگ، جان ریمبو، کامران لاشاری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔اداکار عمر شریف اکلوتی بیٹی کے انتقال پر غم سے نڈھال تھے ، انہوں نے اپنے تمام ملکی اور غیر ملکی شوز منسوخ کر دیئے ہیں۔ادھر پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی نےحرا شریف سمیت درجنوں غیرقانونی طریقے سےگردہ ٹرانسپلانٹ کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلئے ایف آئی اے کو درخواست دے دی ۔