پنجاب چیرٹیز کمیشن یکم مارچ سے 7693غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں این جی اوز کی دوبارہ رجسٹریشن کریگا

February 20, 2020

لاہور (آصف محمود سے) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ہدایت پر پنجاب چیرٹیز کمیشن یکم مارچ سے صوبے میں 7693غیر منافع بخش فلاحی تنظیموں اور این جی اوز کی دوبارہ رجسٹریشن شروع کرے گا۔ پنجاب سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے پاس 4082جبکہ محکمہ انڈسٹریز کے پاس 3611این جی اوز اور این پی اوز رجسٹرڈ ہیں۔ چیرٹیز کمیشن ان تمام اداروں کی دوبارہ جانچ پڑتال کر کے ان کی رجسٹریشن کی توثیق کرے گا۔