راناثنانیب میں پیش، دوگھنٹے پوچھ گچھ

February 20, 2020

لاہور(خبر نگار) مسلم لیگ کے رہنما رانا ثنا اللہ گذشتہ روز نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے۔رانا ثنا اللہ سے 2 گھنٹے پوچھ گچھ ہوئی ۔ نیب حکام نے اس موقع پر ان سے آمدن اور اثاثوں سے متعلق سوالات کیے۔ نیب حکام نے رانا ثنا اللہ سے ان کے اور فیملی کی اثاثوں کے بارے میں تحقیقات کیں اور انہیں اس حوالےسے سوالنامہ بھی دیا۔ رانا ثنا اللہ کو آئندہ بلاوے میں سوالنامہ پر کر کے لانے کو کہا گیا ہے۔