برطانیہ کی نئی امیگریشن پالیسی،کم ہنرمند افراد کو ویزا نہیں ملے گا

February 20, 2020

لندن (نیٹ نیوز )برطانیہ نے بريگزٹ کے بعد امیگریشن کا جو منصوبہ جاری کیا ہے اس کے تحت کم ہنر رکھنے والے افراد یا ملازمین کو ویزا نہیں دیا جائے گا۔اس میں ملازمت دینے والوں سے کہا گیا ہے کہ یورپ سے ’سستی مزدوری‘ پر انحصار کرنے سے ’گریز‘ کیا جائے اور متبادل کے طور پر اسٹاف کو روکنے اور آٹومیشن یا خودکار ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ کاری کی جائے۔وزارت داخلہ کے دفتر نے کہا ہے کہ 31دسمبر کے بعد جب برطانیہ اور یورپی یونین کی آزاد نقل و حرکت ختم ہو جائے گی تو یورپی یونین یا غیر یورپی ممالک سے برطانیہ آنے والے شہریوں کے ساتھ یکساں انداز میں پیش آیا جائے گا۔لیبر پارٹی کا کہنا ہے کہ ’مشکل حالات‘ کی وجہ سے ملازمین کو راغب کرنا مشکل ہوگا۔